دینہ میں ٹرانسفامر چوری کی وارداتیں بد ستور جاری
دینہ (نامہ نگار ) دینہ میں آئے روز ٹرانسفارمر چوری کی وارداتیں معمول بنی ہوئی ہیں گزشتہ روز بھی دینہ کے نواحی علاقہ نیو جھنگ چک عبدالخالق روڈ سے بجلی کا بڑا ٹرانسفامر چور بڑی مہارت کے ساتھ لے اُڑ ے اہل علاقہ لوڈ شیڈنگ ہی سمجھتے رہے صبح دیکھا تو ٹر انسفارمر غائب تھا ،اس سے قبل بھی دینہ و گردونواح میں ٹرانسفامر چوری کی بے شمار وارداتیں ہو چکی ہیں ۔
جن کا کچھ سراغ اب تک نہیں مل سکا ۔