نوائے وقت سروس
عامر محمودکیانی کی سردار محمد سلیم خان کی رہائش گاہ اسلام آباد آمد
مری(نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری وممبر قومی اسمبلی عامر محمو د کیانی کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ممبر سی ا ی سی و سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان کی رہا ئش گاہ اسلام آباد آمداس موقع این اے 57 اورپی پی 6 حلقہ کے تنظیمی امور اور آمدہ بلدیاتی الیکشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،عامر محمود کیانی نے 2018 کے جنرل الیکشن میں پارٹی کی جیت میں اہم رول ادا کرنے پرسردار سلیم خان کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اظہار تعزیت
بیول (نامہ نگار)سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وراثی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر جرنلسٹ قاضی آغا کلیم احمد نے تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔
سینئر صحافیوں کا تعزیتی اجلاس
جبر(نامہ نگار)سینئر صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل ،ممراز شیخ ،وقاص الر حمن وارثی ،راجہ طارق ایوب ،راجہ صابر حسین صد یقی نے شرکت کی اجلاس میں سابق ایم پی اے چو ہدری افتخار احمد وارثی ،چوہدری محمد ابرار وارثی کی وا لدہ محترمہ اور چوہدری محبوب حسین آف لس کے مامو ں چوہدری غلام حسین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی ۔
ریسکیو 1122کلرسیداں کی واک
کلرسیداں(نامہ نگار)انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ دن کے حوالے سے ریسکیو 1122کلرسیداں نے وا ک کا اہتمام کیا اور لوگوں میں فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا اس موقع پر ٹائیگر فورس کے وولنٹیئرز نے بھرپور شرکت کی اور اس کی اھمیت کو جانتے ہوئے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حاصل کرنے کی درخواست کی جو کہ مرحلہ وار کرائی جائے گی ۔اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122کلرسیداں حارث فاروق کا کہنا تھا حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دی جائے گی تا کہ کم سے کم جانی اور مالی نقصان ہو اس موقع پر سماجی اور سیاسی شخصیت شہزادبٹ کا کہنا تھا کہ کلر سیداں کو مثالی تحصیل بنائیں گے۔
چوہدری اعظم منہاس انتقال کر گئے
چکوال(نامہ نگار) پیپلز پارٹی تحصیل چکوال کے سابق صدر چوہدری اعظم منہاس اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم نے پسماندگان میں چوہدری وسیم اعظم، چوہدری فیصل ا عظم، چوہدری قیصر اعظم، چوہدری ہمایوں اعظم اور چوہدری دانش اعظم کے علاوہ ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔چوہدری اعظم منہاس کا تعلق قریبی قصبہ بھون سے ہے۔
ناصر منیر کی والدہ انتقال کر گئیں
بوچھال کلاں (نامہ نگار) سابق ناظم ناصر منیر کی والدہ موضع جھامرہ میں انتقال کر گئی ہیں ان کی نماز جنازہ ان کے آ ٓبائی قبرستاں موضع جھامرہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں زندگی کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان موضع جھامرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ملک اسلم سیتھی، ملک تنویر اسلم سیتھی، طاہر اقبال ،چو ہدری محمدعلی، دلاور ممتاز وسنال،حاجی ملک فیاض پہا ڑ خان ملک محمد حسین جھامر ہ ، چوہدری عرفان حیدر کریالہ، چوہدری ظفر اقبال خان پور،راجہ اشفا ق،ملک طاہر یونس،ملک اشرف زکی جھامرہ، ڈاکٹر طارق منطور ملک،ملک حفیظ دھرکنہ،ملک تنویر دھر کنہ ،ملک انیق ریاض ملک نے ملک ناصر منیر سے اظہار تعزیت کی۔
مری کی آرٹ گیلری میں قائد اعظم کے شب و روز کے عنوان سے تصویری نمائش آج ہو گی
مری(نامہ نگار خصوصی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے سلسلہ میں پنجاب آرٹس کونسل مری کی آرٹ گیلری میں قائد اعظم کے شب و روز کے عنوان سے ایک تصویری نمائش 11 ستمبر بروز جمعہ ڈھائی بجے منعقد ہو گی اس نمائش میں قائد اعظم کی زندگی اور قومی سرگرمیوں پر.مبنی تاریخی اور نایاب تصاویر عوام کے لیے پیش کی جائیں گی سیاحوں اور مقامی افراد کو اس نمائش میں شرکت کر کے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے عقیدت کے اظہار کی دعوت دی گئی ہے۔
اشفاق سرور کی وفات پر تعزیت کیپٹن صفدر ، ڈاکٹر سجاد کی مر ی آمد
مری(نامہ نگار خصوصی) سابق صوبائی وزیر راجہ ا شفا ق سرور مرحوم کی وفات پر تعزیت کیلئے کیپٹن (ر )صفدر اورممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سجاد نے راجگان ہائو س گھوڑا گلی مری میں آمد پر مرحوم کے بھائی راجہ عتیق سرور نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب سے تعز یت کی۔ اس موقع پر صدراسلام آبا د راجہ وقار ممتاز،راجہ ایاز سرور،راجہ ہارون مشتاق سرور ،حاجی اکسرین عباسی،راجہ ہمایوں مشتاق سرور ،ڈاکٹر اسد مشتاق سرور ،عمر مشتاق سرور ،راجہ احسن فیاض سرور ،راجہ سلیمان سرور،راجہ آفاق سرور،راجہ ابراہیم سرور اورراجہ زیشان سرور بھی موجودتھے۔ کیپٹن صفدر نے راجہ اشفاق سرور مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات اورانکی وفاداری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب سب انسپکٹر محمد نواز کا تبادلہ
پنڈی گھیب(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب سب انسپکٹر محمد نواز کا تبادلہ کر دیا گیا ، سب ا نسپکٹر حاجی گلفراز احمد کو ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب تعینات کر دیا گیا ، سب انسپکٹر محمد نواز کا تبادلہ (HIU) حضرو میں کر دیا گیا پنڈی گھیب میں انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ذریعے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر اہلیانِ علاقہ انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں عوامی حلقوں نے نوتعینات سب انسپکٹر حاجی گلفراز احمد کی تعیناتی پر امید ظاہر کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں اپنا متحرک کردار ادا کریں گے ۔
رکشہ ڈرائیوروں نے انت مچادی
بوچھال کلاں(نامہ نگار ) علاقہ ونہار کے نمائندہ وفد نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایا کہ میانی بوچھال کے درمیان سیکڑوں رکشے چلتے ہیں اناڑی رکشہ درائیور انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں رہے ہیں ان کے پاس نہ کاغذات ہیں نہ ڈرائیونگ لائسنس انہوں نے بتایا کہ میانی اڈا پر ان کی بدمعاشی کی انتہا ہے وہ جہاں چاہیں رکشہ کھڑا کر دیتے ہیں جو ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرتے ہیں انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
50سالہ خاتوں تالاب میں گر کر جاں بحق
بوچھال کلاں ( نامہ نگار) 50سالہ خاتون مکھاں بی تالاب پر گئی تو ا س کا پائوں پھسل گیا اور تالاب میں جا گری اور ڈوب گئی جسے مقامی افراد نے نکال کر ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔
ابرار الحق شاکر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کا نائب صدر مقرر
پنڈی گھیب(نامہ نگا ر)پنڈی گھیب کا اعزاز ، آ کسفورڈ ایجوکیشنل سسٹم پنڈ ی گھیب کے چیف ایگز یکٹیو ، ایپسما ضلع اٹک کے سرپرستِ اعلی اور معروف شاعر و مصنف سر ابرار الحق شا کر(تمغہ امتیاز)کو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن صوبہ پنجاب کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ، آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ابرار الحق شا کر کو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے لیئے انتھک کاوشوں اور انکی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انکو صوبائی سطح پر ایسو سی ایشن میں عہدیدار کے طور پر شامل کیا گیا ، عوامی ، تعلیمی ، سماجی ، سیاسی اور مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔
کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولز اور عوام کے مابین باہمی رشتے کو اعتماد کی گانٹھ سے مزید مضبوط بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔