لاہور: بھارت میں پھنسے57 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن پہنچ گئے
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری ہے۔ بھارت میں پھنسے57پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن پہنچ گئے ہیں۔ واہگہ بارڈر ایک بار خصوصی طور پر کھولا گیا۔