منشیات سمگلنگ کیسز،خاتون سمیت چار سمگلروں کو قید اور جرمانہ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے اے این ایف کے منشیات سمگلنگ کیسوں کے فیصلے سناتے ہوئے خاتون سمیت چار سمگلروں کو قید اور جرمانے کی سزاء سنادی خصوصی عدالت نے 500 گرام ہیروئن سمگلنگ کیس میں ملزم سلمان کو دو سال ایک ماہ قید اور 17 ہزارروپے جرمانہ، 1050 گرام چرس سمگلنگ کیس میں ملزم احسن کو ایک سال 9 ماہ قید اور 13 ہزار جرمانہ جبکہ 2200 گرام چرس سمگلنگ کیس میں پروین اختر اور امین اختر کو ایک ماہ 19،19 دن قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاء سنادی۔