شادی شدہ عورت، چار لڑکیاں اور مرداغواء
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کو اسد محمود نے بتایا کہ مسلم ٹائون میں میری بیوی اسما ء نازگھر سے سودا سلف خریدنے گئی لیکن واپس نہیں آئی جسے نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا ہے تھانہ سول لائن کومسماۃریاست جان سکنہ جھنڈاچیچی نے بتایا کہ میری17 سالہ بیٹی صوبیہ کو ملزمان عقیل وغیرہ نے اغواء کرلیا ہے تھانہ صادق آباد کو اسلم مسیح نے بتایا کہ ڈھوک کالا خان میں میری بیٹی مسماۃ عروج کو گھر سے ملزم وقاص نے اغواء کرلیا ہے تھانہ ترنول کو محمد ایوب نے بتایا کہ G 15 میں میری 15 سالہ نواسی کائنات کونامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے تھانہ کورال کوسراج الدین نے بتایا کہ ترلائی میں ملزمان امجد وغیرہ نے مدعی کی 15 سالہ بیٹی امینہ بی بی کو اغواء کرلیا ہے تھانہ ترنول کو وحیدہ بی بی نے بتایا کہ ڈھوک عباسی سے میرے خاوند یوسف علی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے۔