کرونا: سندھ میں 3 اموات ، پاکستان کے مجموعی کیس 3 لاکھ سے بڑھ گئے
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان میں کرونا وائرس سے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 144 ہوگئیں جس میں سے 2 لاکھ 87 ہزار 950 صحتیاب بھی ہوگئے جو 96 فیصد ہے۔اس کے علاوہ ملک میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 368 ہوگئی ہے۔10 ستمبرتک مزید 593 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ خوش قسمتی سے پنجاب، خیبر پی کے،بلوچستان،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔واضح رہے بلوچستان کے گزشتہ روز کے 70 کیسز کی تصدیق آج ہوئی ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں کرونا کے 289 نئے کیسز سامنے آئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 مریض وائرس سے جاں بحق بھی ہوگئے جس کے بعد تعداد 2439 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں مزید 72 نئے مریضوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مجموعی کیسز کی تعداد 97 ہزار 461 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا نے کورونا کے 68 نئے کیسز کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 823 ہوگئی۔ مجموعی اموات کی تعداد 1256 پر برقرار ہے۔ بلوچستان کے مزید 55 کیسز سامنے آئے ،متاثرین کی تعداد 13 ہزار 282 ہوگئی۔ اموات 145 پر برقرار ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کی عالمی وبا کے مزید 24 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 804 ہوگئی۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ تعداد 3 ہزار 137 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس مزید 16 لوگوں کو متاثر کرگیا۔کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 356 ہوگئی۔ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 444 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 950 تک پہنچ گئی جو مجموعی کیسز کا 96 فیصد ہے۔مصدقہ کیسز: 300144 ، فعال کیسز 5949 رہ گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کے ایکٹیو کیسز70لاکھ14ہزار815 اور 2 کروڑ98 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں پہلے نمبر پر ہے، امریکہ میں کرونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 49ہزار سے زائد ہوگئی اور ایک لاکھ 95 ہزار 239افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت میں44لاکھ 62ہزار سے زائد افراد متاثر اور75ہزار 91ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں41لاکھ 99ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 28ہزار653افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10لاکھ ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18ہزار 135ہو گئی ۔پیرو میں بھی 7لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30ہزار 236افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 22ہزار 53اموات ہوئی ہیں جبکہ 6لاکھ 86ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15ہزار168ہو گئی جبکہ 6لاکھ 42ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6لاکھ 47ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 69ہزار 95اموات ہوئی ہیں۔