قراقرم یونیورسٹی میں لائبریری آٹومیشن پر دو روزہ ورکشاپ کا آغا ز
اسلام آباد(نا مہ نگار) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لائبریری آٹومیشن پر دو روزہ ورکشاپ کا آغا ز کیاگیاہے ۔دو روزہ ورکشاپ میں قراقرم یونیورسٹی کے مختلف لائبریریز کے اسٹاف سمیت گلگت کے مختلف اداروںاور کالجوں کے لائبریری کوارڈنیٹرز شریک ہیں۔دوروزہ ورکشاپ میں لائبریری آٹومیشن پر تفصیلی گفتگو سمیت اسٹاف کو عملی تربیت فراہم کیاجائے گا۔ دو روزہ ورکشاپ کے ریسورس پرسنز سید حبیب اختر جعفری،تیمور حسین ،کریم خان اور چنبیلی شامل ہیں۔جو دو روزہ ورکشاپ میں موجود شرکاء کو عملی تربیت فراہم کرینگے ۔یاد رہے کہ دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی لائبریری نے پیسٹک کے اشتراک سے کیاہے ۔