موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں میڈیکل کیمپ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی خصوصی کاوش سے زیرِ تربیت افسران اور کالج سٹاف کے لیے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ملک میں کرونا کی وباء کی صورتِ حال بہتر ہونے اور تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد موٹروے پولیس کے شیخوپورہ میں موجود ٹریننگ کالج میں بھی تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کا مقصد ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے زیرِ تربیت افسران کا مکمل بلڈ ٹیسٹ کرنا اور ان کی جسمانی فٹنس کو یقینی بنانا تھا۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر جاویدکی زیرِ نگرانی سروسز ہسپتال لاہورسے تعلق رکھنے والے بیس سے زائد سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔