قلات میں گیس کے بڑے ذخائرکا انکشاف
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان کے علاقے قلات میںگیس کے بڑے ذخیرے کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے جو کہ 1کھرب کیوبک فیٹ تک ہوسکتے ہیں۔پی پی ایل کے مطابق قلات کے مرتفع پر مرگند بلاک، بلوچستان میں مورگندھX-1 کنوئیںسے گیس کے ذخائر کی دریافت کے ساتھ ایک تاریخی سنگِ میل عبورکیا ہے۔یہ پاکستان میں ہونے والی مغربی طرز کی جدید ترین دریافت ہے جس نے مستقبل میں ایک نئے ذیلی بیسن میں دریافتوںکے لئے نئی راہ ہموار کی ہے۔ مورگندھ کی مزید گہری کھدائی کے نتیجے میں گیس کا حامل طویل کالم حاصل ہوا جو تقریباً 1 کلومیٹر طویل ہے ،یہ نئی دریافت سے پہلے کی گئی جانچ کے مقابلے میں زیادہ ذخائر کے امکانات کی نشاندہی کرتا ہے جس کی تصدیق اپریزل کنوئوں کی کھدائی کے بعد ہو سکے گی۔دریافت ہونے والا کالم اور میپ تقریباً1 کھرب کیوبک فیٹ (ٹی سی ایف) گیس کی نشاندہی کرتا ہے۔ پی ایل نے 48 دریافتی بلاکس اور59 پیداواری فیلڈزاوردریافتوں ساتھ2018-2019 کے دوران کسی بھی سال میں ریکارڈ تعداد میں 11 دریافتیں کیں، ساتھ ہی اگلے مالی سال میں مزید دو دریافتیںہوئیں، اس کے ساتھ 20 2019-20 کے دوران کمپنی نے ذخائر کی تجدید کی شرح 110 فیصدحاصل کی۔پی پی ایل کے ایم ڈی معین رضاخان کا کہنا ہے کہ" پی پی ایل نے 2012سے اب تک آپریٹڈ بلاکس میں 63دریافتی کنوئیں کھودے ، جس کے نتیجے میں 22 دریافتیں ہوئیں اوران میں کامیابی کا تناسب 35 فیصد رہاجس سے تقریباً 2.764 ٹی سی ایف گیس اور لگ بھگ127 ایم بی بی ایل تیل حاصل ہوئے۔"ان میں سے صرف 11 دریافتیں 2009 میں حاصل کئے گئے گمبٹ سائوتھ بلاک میں ہوئیں۔ جو اس وقت تین پیداواری فیلڈز سے یومیہ 100 بی سی ایف سے زائد گیس ، 1100 بیرل تیل اور 15 ملین ٹن ایل پی جی کی پیدا واردے رہا ہے۔