فواد چودھری اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین قبلہ ایاز کے درمیان ملاقات ۔ملاقات کے دوران فواد چوہدری اور قبلہ ایاز کے درمیان چاند کے سائنسی طریقہ کار سے روئت پر غلط فہمیاں دور ہوگئیں اب وزارت سائنس اور اسلامی نظریاتی کونسل نے ملکر علما اور روئت ہلال کمیٹی ممبران کو چاند کی سائنسی روئت سے روشناس کرانے کا اعادہ کر لیاہے۔ قبلہ ایاز ملاقات کے لئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آئے تھے۔ ملاقات کے دوران فواد چوہدری نے وزارت سائنس کے افسران کے ہمراہ قبلہ ایاز کو چاند کی روئت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ قبلہ ایاز نے فواد چوہدری کی چاند کے مسئلہ کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزارت سائنس کی روئت ایپ بہت بڑی کامیابی ہے وزارت سائنس میں آنے اور فواد چوہدری سے ملاقات کرنے کے بعد میری بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔ فواد چوہدری نے کہا مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی میرے لئے قابل احترام شخصیات ہیں دونوں کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ملاقات میں وزارت سائنس اور اسلامی نظریاتی کونسل نے ملکر علما اور روئت حلال کمیٹی کے ممبران کو سائنسی اعتبار سے چاند کی روئت کے بارے روشناس کروانے کا اعادہ کیا۔دریںاثنا پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید سلیم الزیبی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں حکومتوںنے زراعت کے میدان میں بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔