خاتون کیساتھ زیادتی،پیپلزپارٹی نے سینٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرادیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر پیپلزپارٹی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس جمع کرادیا،توجہ دلاو نوٹس پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا، سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہخاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، مسلح افراد نے خاتون اور اسکے بچوں کو ہتھیاروں کے زور پر قریبی زمینوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کی،متعلقہ وزیر اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کریں۔