حکومت انسدادِ کرونا کے بعد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے، خسرو بختیار
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں، حکومت انسدادِ کورونا کے بعد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے، وزیر خسرو بختیار نے پاکستان میں عالمی بینک فنڈڈ پراجیکٹس پر جائزہ کارکردگی اور نظر ثانی کیلئے اجلاس کی بھی صدارت کی،اجلاس میں متعلقہ صوبائی و وفاقی اداروں کے افسران اور کنٹری ڈاریکٹر ورلڈ بینک کی بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی ، اجلاس میں ورلڈ بینک کے وفاق، سندھ اور بلوچستان میں جاری منصوبے زیرِ بحث آئے ،ورلڈ بینک کے پاکستان میں جاری پراجیکٹس کا حجم 10.4 بلین ہے۔ورلڈ بینک کے وفاقی حکومت کے لیے 6 بلین ڈالر، سندھ 1.9 ملین ڈالر، بلوچستان 0.2 ملین ڈالر کے منصوبے زیرِ عمل ہیں، دریں اثناوفاقی وزیر خسرو بختیار کی عالمی بینک گروپ کے نائب صدر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ، نائب صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کا کورونا پر قلیل مدت میں قابو پانا قابل ستائش عمل ہے۔ٹیلیفون رابطے کے دوران عالمی بینک کے پاکستان میں پائپ لائن اور جاری منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔