ایک تصویر ایک کہانی……
اس نوجوان کا نام ایاز خان ہے اور باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے ۔چراغ دین روڈ مزنگ میں 12ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر دکان لے رکھی ہے ‘ ایاز نے بتایا کہ اس کے دوبچے ہیں باجوڑ میں اپنا گھر ہے ۔ محنت مزدوری کے سلسلہ میں لاہور آیا ہوں ۔ گاہک یہاںپر زیادہ پیسے خرچ نہیں کرتے ‘ یہی دکان مارکیٹ میں ہوتو زیادہ پیسے کمائے جاسکتے ہیں ۔ یہاں پلاسٹک کے جوتے ‘پشاور اور باجوڑ کے چپل فروخت کئے جاتے ہیں۔ جوتوں کی مرمت اور پالش کرکے کچھ پیسے اکٹھے ہوجاتے ہیں ۔ مہنگائی اس قدر ہوگئی ہے کہ جب بھی سامان لینے جائو قیمت بڑھی ہوتی ہے ۔ دکان اور فلیٹ کا کرایہ دینا ہے ۔مزدوری بہت مشکل ہو گئی ہے ۔ کوئی سبزی سو روپے سے کم میں دستیاب نہیں ۔حکومت کو غریبوں پر توجہ دینی چاہئے ۔ کرایہ دارطبقہ ملک کا پسا ہوا طبقہ ہے ‘حکومت کو اس طبقہ کیلئے کچھ کرنا چاہئے ۔ (فوٹو عابد حسین )