صوبائی وزیر اعجاز عالم کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو
لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی دعوت پر صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم اگسٹن اوراین سی آر سی کی ممبر روبینہ بھٹی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔چیئر پرسن سارہ احمد نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور بیورو کے متعلق بریفننگ دی۔ ملاقات کے دوران بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور وزارت انسانی حقوق کا مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا۔