موٹروے پر خاتون سے زیادتی پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے:عمران گورائیہ
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم کیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورائیہ نے اپنے بیان میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ واقعہ صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اب تک ایسے سفاک مجرموں کا نہ پکڑا جانا پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ جب دو سالوں میں صوبے کے پانچ پانچ آئی جی تبدیل ہوں گے تو پولیس فورس کا یہی حال ہوگا۔پولیس اصلاحات کا نعرہ لگانے والوں نے دو سالوں میںکچھ نہیں کیا۔ ایسے سفاک مجرموں کو فوری گرفتار کرکے ان کا مقدمہ خصوصی عدالت میں چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کو پھانسی کی سزا دینے کے لیے قانون سازی بھی کی جائے۔