لاکھوں کے 8 ڈاکے، سمن آباد، مزاحمت پر شہری قتل، شاہدرہ، گرین ٹائون میں 2 زخمی
لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص قتل، نوجوان شدید زخمی ہو گیا جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق سمن آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ کے نتیجے میں55 سالہ عاشق نامی شہری جاں بحق ہو گیا۔ دوسرے وقوعہ میں شاہدرہ ٹائون میں دوران ڈکیتی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو 125 موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ ڈیفنس کے علاقے میں3 ڈاکو شرافت کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 5لاکھ 70ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے ۔ماڈل ٹاؤن میں حسان کے گھر سے5 لاکھ20ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان گجر پورہ میں حامد کے گھر سے 2لاکھ 80ہزار مالیت ،مانگا منڈی میں متین کے گھر گھس کر 3لاکھ 15ہزار کی نقدی،ہنجروال میں غلام محی الدین کے گھر سے 1لاکھ70 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان شادمان میں موسیٰ کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شادباغ میں محبوب سے90ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،غازی آباد میں احمد سے 42ہزار نقدی اور دیگر سامان،ٹائون شپ میں ڈاکوؤں عدنان سے30 ہزارنقدی، زیورات اور دیگر سامان چھین لیاجبکہ اقبال ٹاؤن،مصطفی ٹاون اور چوہنگ سے 3گاڑیاں ،باٹا پور،کوٹ لکھپت اور شاہدرہ ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ مزیدبراں ایک اور واقعہ میں گرین ٹائون کے علاقے میں ڈاکوئوں نے سنیٹری کی دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔