امریکہ 1000 چینی طلباء محققین کے ویزے منسوخ: نسلی امتیازہے، ردعمل کا حق رکھتے ہیں: بیجنگ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا میں زیر مطالعہ ایک ہزار سے زائد طلبہ کے ویزا منسوخ کرنے کو چین نے نسلی امتیاز قرار دے دیا خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ نے چینی طلبہ اور محققین کے خلاف امریکی فیصلے کے ردعمل میں کہا کہ امریکا سیاسی جبر اور نسلی امتیاز کی راہ پر گامزن ہے اور اب ہم ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ واشنگٹن نے سکیورٹی رسم قرار دیکر ایک ہزار چینی طلبہ اور محققین کے ویزا منسوخ کر دیئے ہیں چین میں وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے باضابطہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی اقدام طلبہ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین سے تعلق رکھنے والے گریجویٹ طلبہ اور تحقیقی سکالرز کو ملک بدر کر دیا گیا اور ان کو صدارتی اعلان 10043 کے تحت ویزا کے لئے نااہل کیا گیا۔