سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس625 پوائنٹس بڑھ گیا
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روزکے دوران ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، انڈیکس میں 625.10 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 625.10 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42647.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روزکے دوران ٹریڈنگ میں 1.49 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 49 کروڑ 86 لاکھ 11 ہزار 619 شیئرز کا لین دین ہوا ہے جس کے باعث انویسٹرز کو 70 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔