ایل ڈی اے کا کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘47 عمارتیں سربمہر
لاہور (خصوصی نامہ نگار )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پرمختلف علاقوں میں کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روز نیو گارڈن ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اورجوہر ٹاؤن میں کارروائی کر کے 47عمارتیں سربمہر کر دی گئیں۔ نیو گارڈن ٹاؤن میں دو کروڑ روپے کی نادہندہ سات عمارتیں ، علامہ اقبال ٹاؤن میں60لاکھ روپے کی نادہندہ 10عمارتیں اورجوہر ٹاؤن میں 30 نادہندہ عمارتیں سر بمہرکی گئیں۔