ڈاکٹر صفدر محمود کی کتاب سچ تو یہ ہے میں پاکستان کے نظریاتی مخالفین کو مدلل جواب
لاہور (کلچرل رپورٹر) ممتاز مؤرخ مصنف اور کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود کی نئی کتاب سچ تو یہ ہے کہ فلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور کینٹ نے خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع کی ہے تاریخ پاکستان ایک مستند دستاویز بن گئی ہے تحریک پاکستان اور قائداعظم پر شائع ہونے والی لاتعداد کتابوں میں یہ کتاب ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے کیونکہ اس میں مصنف نے قائداعظم اور تاریخ پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے نظریاتی مخالفین کے بے بنیاد الزامات اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کا مؤثر انداز میں رد کیا ہے۔ اور حقائق کو مسخ کرنے والوں کو تاریخی شواہد کی بنیاد پر مدلل جوابات دیئے ہیں اس کتاب کا مقصد تاریخ پاکستان کو مسخ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانا اور قائداعظم سے قوم کو بدظن کرنے والوں کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا ہے علاوہ ازیں کتاب میں تاریخ پاکستان کے حوالے سے پانی جانیوالی غلط فہمیوں کا تحقیق سے ازالہ کیا گیا ہے یہ کتاب تاریخ پاکستان اور تحریک پاکستان میں دلچسپی رکھنے والوں اور سیاستدانوں کیلئے بنیادی حوالے کی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان کے ہر بڑے بک سٹال پر دستیاب ہے۔