18 ملزمان گرفتار،اسلحہ، منشیات، غیر قانونی گیس سلنڈبرآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشی ،کھلے عام پٹرول فروخت کرنے ، ہوائی فائرنگ ، ناجائز اسلحہ رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 18 ملزمان گرفتار کرلئے صدربیرونی پولیس نے ملزم نوید خان 01کلو240گرام جبکہ قاضی خان سے ایک کلو238گرام چرس ،صدر واہ پولیس نے ملزم علی خان سے ایک کلو210گرام چرس ،تھانہ نصیر آباد نے ملزمان دیدار اور طلعت حسین سے غیر قانونی گیس سلنڈر ، ریس کورس پولیس نے ملزمان محمد علی، جہانزیب، مشال خان اور اسد علی سے غیر قانونی گیس سلنڈر ،تھانہ سول لائن نے ملزم منظور خان سے پستول09MM معہ ایمونیشن جبکہ ملزم حامد حسین سے پستول30بور معہ ایمونیشن ،ائر پورٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم اسماعیل جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عامر علی سے 2پستول30بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم فراست حسین سے پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ صدر واہ پولیس نے عبداللہ جاوید سے225گرام چرس برآمد کرلی۔