مقبوضہ وادی کے تمام علاقوں میں آج مسلسل 38 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے اور ذرائع مواصلات معطل ہیں
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں آج بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔
اس سےپہلے بھارتی فوجیوں نے سوپور شہر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر چھاپوں کے دوران کم از کم آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
ادھر مقبوضہ وادی کے تمام علاقوں میں آج مسلسل 38 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے اور ذرائع مواصلات معطل ہیں۔
سخت محاصرے کے باعث شہریوں کوبچوں کےلئے خوراک ،دودھ اور جان بچانے والی ادویات سمیت اشیا ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اور وادی میں انسانی بحران کی صورتحال ہے۔