پشاور ایئرپورٹ پر حجاج کرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہور ہی ہے جس میں حجاج زم زم کے کین لینے کیلئے بے قرار ہیں۔حجاج کرام کی بے قراری اس حد تک بڑھ جاتی ہے وہ کین اٹھانے کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھ کر اندر چلے جاتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجاج کین ہاتھوں میں لے کر لگیج بیلٹ کے ساتھ ہی باہر نکلتے رہے اور ایئر پورٹ کا عملہ حاجیوں کو روکتا رہا مگر وہ اس اقدام سے باز نہ آئے۔حاجیوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور صارفین کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38