لاہور کی سیشن عدالت نے رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثنااللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ رانا ثنا اللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ نے عدالت میں دلائل دیئے۔ وکیل نے بتایا کہ رانا ثنااللہ دل کا مریض ہے، جیل کا کھانا ان کے لیے مضر صحت ہے، 2004 میں رانا ثنااللہ کا دل کا بائی پاس ہوا ان کی صحت کو پرہیزی کھانا دیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے رانا ثنا کو جیل میں گھر کا کھانا دیے جانے کی استدعا کی۔دوسری جانب عدالتی حکم پر ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے رانا ثنااللہ کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ رانا ثنااللہ دل کے مریض ہیں، ان کو دودھ اور مچھلی کھانے میں دی جائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024