ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ 10محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں ماتمی جلو س نکالے گئے ،سرگودہا شہر کا مرکزی جلوس دارالعلوم محمدیہ بلاک نمبر 19سرگودہا سے برآمد ہوا جو اپنے مقرر ہ راستوں کچہری بازار ،فیصل بازار ،کارخانہ بازار اور وہاں سے مختلف چھوٹے جلوسوں کے شامل ہونے کے بعد امام بارگاہ بلاک نمبر 7پہنچا۔جلوس میں عزاداروں نے ماتم داری کی۔جلوس کے شرکاءنے حضرت امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی بھی کی۔علاوہ ازیں شہر کے دیگر علاقوں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہوئے جوکہ اپنے مقرر کردہ مقامات پر جاکر اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس کی سیکورٹی کے لیے ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فول پروف انتظامات کئے تھے ۔ شہر بھر میں دیگرمجالس و جلوسوں کی نگرانی کے لیے پویس اہلکار اورپولیس رضا کارڈیوٹی پر تعینات کیے گئے تھے۔ جبکہ دیگر انتظامات میں واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹکٹرز ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی و مانیٹرنگ کے لیے کمانڈاےنڈ کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے اور منتظمِ مجالس نے دورانِ مجلس آنے والے افراد کی چیکنگ کے لیے رضاکار فورس بھی قائم کی ہوئی تھی جوکہ مجلس و جلوس میں آنے والے ہر شخص کی جامہ تلاشی لے رہی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024