پاکستان نے انسانی حقوق کونسل اورانسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ کے بعد انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف مبذول کرائی ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں پچاس سے زائد ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ انسانی حقوق کی ہائی کمشنرمچل بیچلٹ کی جانب سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کے بارے میں تشویش جائز ہے اورہم اس کی تائید کرتے ہیں۔بیا ن میں کہاگیاہے کہ عالمی برادری کواقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادیں ، بین الاقوامی قوانین کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اوراحترام خصوصاً زندہ رہنے کے حق ،آزادی اورسلامتی خصوصاً کرفیو اورمواصلاتی رابطوں کی بندش کے فوری خاتمے اورحراست میں لئے گئے بے گناہ لوگوں کی رہائی اورطاقت کے استعمال کوروکاجائے اور جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی طرف سے روزانہ رپوٹنگ کی جائے۔اُدھر پاکستان نے ا ن ملکوں کاشکریہ ادا کیا جوکشمیری عوام کی حمایت میں مشترکہ بیان کاحصہ ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38