وزیراعظم عمران خان نے سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی جانچنے کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی

Sep 11, 2018 | 22:22

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کھیلوں کے معیار اور سپورٹس فیڈریشنز کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری بین الصوبائی امور جمیل احمد نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ دوہزار آٹھ سے اب تک کھیلوں کے حوالے سے اربوں روپے مالیت کی کئی سکیمیں نامکمل ہیں۔ وزیراعظم نے ان سکیموں کی افادیت اور ان کو ادھورا چھوڑنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی جانچنے کے لئے احسان مانی کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری بھی دی۔ ٹاسک فورس کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔ ٹاسک فورس فیڈریشنز کو ملنے والے فنڈز اور ان کے استعمال کے طریقہ کار کا جائزہ بھی لے گی۔

مزیدخبریں