کلثوم نواز کی وفات ایک بڑا صدمہ اور بہت بڑا نقصان ہے، ان کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف
اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات سے بے حد صدمہ پہنچا، انہوں نے ماں، بہن، بیٹی اور اہلیہ کے طور پر مثالی کردار ادا کیا، ان کی وفات ایک بڑا صدمہ اور بہت بڑا نقصان ہے، ان کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا.ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں انہوں نے مردانہ وار مصائب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مسلم لیگ ن اور جمہوریت بھی محترمہ کلثوم نواز کی قرض دار رہے گی، اللہ تعالیٰ میری بڑی بہن کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو صبر جمیل دے۔