امریکا میں نائن الیون حملوں کو 17برس مکمل

Sep 11, 2018 | 14:31

ویب ڈیسک

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 17برس مکمل ہوگئے ہیں، 11 ستمبر 2001 وہ تاریخ ہے جب دہشت گردوں نے امریکی ترقی کی نشانی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو حملوں کے لیے منتخب کیا۔ نائن الیون کے واقعے کو 17 برس بیت چکے ہیں، لیکن اس حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کی آگ ابھی تک بجھ نہ سکی۔اس دن امریکی ایئرلائن کے 2 مسافر طیارے 18 منٹ کے وقفے سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارتوں سے ٹکرائے تھے، ان واقعات میں 3 ہزار کے قریب افراد جان سے گئے۔

مزیدخبریں