سندھ ہائی کورٹ کا سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات کا فیصلہ

Sep 11, 2018 | 11:48

ویب ڈیسک

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کی دوبارہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل تشکیل دینے کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کا شروع سے آخر تک دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرائے گی، واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑا جائے گا، جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل کی رپورٹ کے بعد ہی کیس کا حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ بارہ مئی کی ازسرنو تحقیقات کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے واقعے کی جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے ان کی ہدایات کی روشنی میں ٹریبونل بنایا جائے، کیس کا شروع سے آخر تک دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرائے گی، واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑا جائے گا، جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل کی رپورٹ کے بعد ہی کیس کا حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان نے رواں سال 12 مئی کو سندھ ہائیکورٹ کو تین ماہ میں مقدمہ نمٹانے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں