تھانہ جاتلی قتل کیس،عمر قید کی سزاء پانے والے دوملزمان بری

Sep 11, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے تھانہ جاتلی قتل کیس کے ماتحت عدالت سے عمر قید کی سزاء پانے والے دوملزمان کی سزاء کے خلاف دائر اپیل منظور کرکے بری کردیا ملزمان عبدالحمید ، جنید وقاص کے وکیل راجہ غنیم عابر خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 5 فروری2015 ء کو تھانہ جاتلی نے ملزمان کے خلاف وسیم احمد کو بارہ بور گن کے فائر اور کلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اتارنے کا مقدمہ درج کیا استغاثہ کے شواہد پر ایڈیشنل سیشن جج گوجر خان نے20 اپریل2018 ء کو دوملزمان کو عمر قید کی سزاء سنائی جبکہ ایک ملزم محمد نزیر کو بری کردیا تھا سزاء پانے والے دو ملزمان نے اپیل دائر کی جس میں موقف پیش کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف پولیس نے جعلی ریکوری ڈالی تھی عدالت عالیہ نے دوطرفہ دلائل سننے کے بعد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ملزمان کو بری کردیا ۔

مزیدخبریں