7فوڈ پوائنٹس ناقص اشیائے خورونوش کی فروخت اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سربمہر

Sep 11, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سر براہی میںراولپنڈی اور گردونواح میںصحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 7فوڈ پوائنٹس کوناقص اشیائے خورونوش کی فروخت اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سربمہر کر دیامتعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر105,500کے جرمانے اور وارننگ نوٹس جاری کئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چکوال اور گردونواح میںچیکنگ کر تے ہو ئے زنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر او پلانٹ کی عدم موجودگی،ملازمین کے میڈیکل چیک اپ رپورٹ نہ ہونے پر ملک آئس فیکٹری،مشی آئس فیکٹری،نیو ملک ،چکوال آئس فیکٹری اور ملک آئس فیکٹری کو سر بمہر کر دیامزید برآں اٹک کی ٹیموں نے مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں،کیمیکلز کے استعمال، ہدایات پر عمل نہ کر نے،حشرات کی بھرمار،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر اعوان بیکرز پروڈکشن یو نٹ جبکہ چکوال میں امین سویٹس پروڈکشن یو نٹ کو سیل کردیاعلاوہ ازیںراولپنڈی اور چکوال میںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت ،ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی، فوڈ لائسنس نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر65,500کے جرمانے عائد کردئے اٹک اور جہلم کی ٹیموںنے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 40,000کے جرمانے عائد کئے متعددآئس فیکٹریز،فوڈ پوائنٹس،بیکرز ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس، ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹس جاری کیے گئے۔

مزیدخبریں