محرم الحر ام میںبین المذا ہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیا جائے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

Sep 11, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)محرم الحر ام کے مقد س مہینہ میںبین المذا ہب ہم آہنگی اور رواداری کی فضا کو پر وان چڑ ھا نے نیز صبر و بردا شت کے در س کو عا م کر کے ملک کو امن کا گہو ارہ بنا نے کے لئے ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں لا ہو ر سے اتحا د بین المسلین کمیٹی پنجاب کے خصو صی و فد نے را ولپنڈی کی ضلعی انتظا میہ اور مقامی علما ء کے ساتھ اہم اجلاس کیا اجلاس میںڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی عمر جہا نگیر، سی پی اواحسن عباس،ایڈ یشنل کمشنر طا رق اسلام، ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او کمشنر جہلم، اٹک ،چکوال، علا مہ اظہا ر بخا ری،ر احت کا ظمی اور مقا می علما ء کر ام کی بڑ ی تعد اد نے شر کت کی مفتی محمد ر مضان سیا لوی ،مولا نا انتخا ب احمد نو ری اور ڈ اکٹر محمد حسین اکبر کی قیا دت میں لا ہو ر سے شر کت کر نے والے علما ء میں پیر سید عثما ن نو ری،پیر زا دہ عبد المصطفیٰ، مجیب الرحمن انقلا بی، علامہ ایاز ضمیر، سید انعام الحق، سید چرا غ الد ین شاہ، محمو د الحسن تو حیدی ، علا مہ سید ز اہد حسین نقو ی، سید اختر بخا ری و دیگرشا مل تھیڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظا میہ اور پو لیس کی جا نب سے خصوصی سکیو رٹی کا بند و بست کیا جا رہا ہے تا ہم حکو متی اقدا مات کے ساتھ ساتھ ضر وری ہے کہ علماء کرام امن و امان کے قیا م کے لئے اپنا بھر پو رکردار ادا کر تے ہو ئے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے امن کا پیغام اور درس دیںتما م مسا لک کے علما ء کے ساتھ مل کر را بطے و ضا بطے تر تیب دیکر کر ان پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے گا۔سی پی او را ولپنڈی احسن عباس نے کہا کہ محرم الحرام میں ہونے والی مجالس اور جلوس کے لیے روٹ اور وقت کی پاسداری کی جائے لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کی جائے اور نفرت واشتعال انگیز تقاریرکرنے والوںکو کسی بھی صورت مدعو نہ کیاجائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس مو قع پر مفتی محمد رمضان سیا لوی دیگر علما ء نے انتظا میہ کی جانب سے کئے جا نے اقدامات کی تعر یف کی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے خطاب بھی کیااور اپنی تجاویز اور مشوروں سے انتظامی افسران کو آگاہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام اتحاد و محبت اور باہمی روادری کا درس دیتا ہے بحیثیت مسلمان ہمیں ایک دوسرے کے عقائد ،نظریات اور خیالات کا احترام کرنا چاہیے ہمیں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے دوسرے مسا لک سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کی دل آزاری ہو یا تفر قہ پھیلنے کا اند یشہ ہواجلا س کے اختتام پرملکی امن و سلا متی کے لئے اجتما عی د عا بھی کی گئی۔

مزیدخبریں