حنیف عباسی سے اڈیالہ جیل میں مسلم لیگی رہنماؤں کی ملاقات

Sep 11, 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگی رہنماؤں حافظ محمداحمد رضا قادری، چوہدری محمد ایاز، پیرزادہ راحت قدوسی، شیخ ارسلان حفیظ اور راجہ مشتاق احمد، ضیاء اللہ شاہ ، مقبول احمد خان ، قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے رکن حافظ احمد رضا قادری ،خواجہ شکیل انجم اور راجہ فیصل نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں قید سابق ایم این اے حنیف عباسی سے ملاقات کرکے این اے 60کے انتخاب کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حنیف عباسی نے تلقین کی کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائی جائے۔

مزیدخبریں