انسانی اعضاء کا سودا کرانے والا سہولت کار گرفتار

Sep 11, 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کھنہ پولیس نے انسانی اعضاء کا سودا کرانے والا سہولت کار گرفتار کرلیا گیاایس ایچ او لیاقت علی نے بتایا کہ ملزم سلمان نے اپنے ساتھیوں عابد ، عامر ، نجمہ وغیرہ کے ہمراہ گردوں کی خرید وفروخت میں سہولت کار کا کردار اداتے ہوئے جاوید شاہ سے 20 لاکھ روپے میں گردوں کا سودا انارکلی لاہور کے ہوٹل میں کرکے رقم لی جسے بعد میں ملزمان نے حبس بیجا میں رکھا جس نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نہ مجھے گردہ دیا نہ ہی رقم واپس دے رہے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزیدخبریں