وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول اچانک کمشنر آفس پہنچ گئے، زونل خطیب نے محرم میں قیام امن کیلئے دعا کرائی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیر کو صبح سوا دس بجے اچانک بغیر پروٹوکول کے کمشنر آفس کے سبزہ زار میں صوبائی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سب قبل پہنچ گئے۔ علماء سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ دعا کریں محرم الحرام امن اور خیریت سے گزرے چنانچہ زونل خطیب مولانا محمد اقبال رضوی ملکی امن اتحاد اور سلامتی کیلئے دعا کرائی کمشنر اور دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔