راولپنڈی تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کل کرے گا

Sep 11, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تعلیمی بورڈ راولپنڈی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2018کے نتائج کا اعلان مورخہ12-09-2018 بروز بدھ صبح 10:10 پر کرے گاپوزیشن ہولڈرز طلبائء و طالبات کے اعزاز میں تقریب گورنمنٹ وقارالنساء کالج فار ویمن میں ہو گی جس کے مہمانِ خصوصی سیف انجم کمشنر/چیئرمین بورڈ ہوں گے تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو میڈلز اور کیش انعامات سے نوازا جائے گانتائج بورڈ کی ویب سائیٹwww.biserawalpindi.edu.pk پر اَپ لوڈ کر دیئے جائیں گے طلبا و طالبات اپنا نتیجہ 800296 پر SMS کر کے بھی معلوم کر سکتے ہیں نیز نتیجہ/گزٹ کی CD مروجہ فیس حبیب بنک کی مقرر کردہ برانچز واقع اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی دشواری کی صورت میںکنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917, 051-5450918 پر یا نام برانچ واقع بورڈ کمپلیکس موگاہ راولپنڈی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں