واسا شہریوں کی آواز سنے، انہیں پانی کی سپلائی میںحائل رکاوٹیں دور کرے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے ارکان اعجاز خان جازی اور بیگم فرح آغا نے پیر کے روز واسا دفتر کا دورہ کیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ارکان اسمبلی نے شہریوں سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے شہریوں نے جو مختلف علاقوں سے آئے تھے انہوں نے پانی کی سپلائی کا وقت بڑہانے ، صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا دونوں ارکان نے کہا کہ ہم اس شہر سے ووٹ لے کر منتخب ہوئے ہیں اس لئے جس محکمے کے بارے میں بھی عوام کی شکایات ہوں گی وہ حل کرائی جائیں گی واسا بھی شہریوں کی آواز سنے اور انہیں پانی کی سپلائی میں مشکل نہ ہونے دے اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بھی وہاں موجود تھے جنہیں دونوں ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وہ اپنے ایریا میں منشیات فروشی روکیں کیونکہ تحریک انصاف نے صحت مند معاشرے کی تشکیل کا تہیہ کر رکھا ہے ۔