ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی

Sep 11, 2018

راولپنڈی، زیر نظر تصویر میں کھمبوں پر بجلی کی 1100کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کسی دور افتادہ علاقے کی بجائے راولپنڈی کینٹ کی گنجان آبادی سہام میں دکانوں کی چھتوں کے اوپر سے گزر رہی ہے۔ بارش کے دوران بجلی کا کرنٹ گھروں میں آجاتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو ہر وقت حادثے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ لوگوں کی شکایت پر آئیسکو کے ایگزیکٹو انجینئر بھی علاقے کا دورہ کرکے اس خطرناک صورتحال کی ’’اوپر‘‘ رپورٹ ارسال کرنے کا وعدہ کرکے گئے تھے مگر وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا‘‘۔ ایسے لگتا ہے کہ آئیسکو حکام اصلاح احوال سے پہلے کسی ناگہانی حادثے کا انتظار کررہے ہیں۔ اس حلقہ کے ایم این اے وزیر صحت عامر کیانی اور ایم پی اے عمر تنویر بٹ کیلئے یہ سنگین صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے (تحریر و تصویر:ایم جاوید)

مزیدخبریں