تھانہ سول لائن کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا

Sep 11, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سول لائن کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا مدعی جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے والد کے شو روم پر کام کرتا ہوں میں اپنے والد مسعود اختر اور بھائی محیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر شوروم سے ڈھوک نور گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان ضمیر وغیرہ نے 30 بور پستول سے فائرنگ کردی جس سے مدعی کا والد جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزیدخبریں