ماں اور بچے کی غذاکو بہتر بنانا صحت کے شعبے میں اولین ترجیح ہے

Sep 11, 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ماں بچے کی غذا کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے، ماں اور بچے کی صحت اور غذا کو بہتر بنانا ، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو پروگرام کے تحت اہداف کا حصول ، نمونیہ کی روک تھام بچوں میں اسہال کی بیماری کی روک تھام اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے ، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات اور غذائی صورت حال کے حوالے سے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاکر عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے پر عزم ہے۔ ماں اور بچے کی غذا کو بہتر بنانا صحت کے شعبے میں اولین ترجیح ہے جو کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات تک رسائی کو بہتربنانا ایک اہم ہدف ہے جس پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ماں اور بچے کو مہلک امراض سے بچایا جا سکے۔

مزیدخبریں