موٹر وے پولیس کا شفا آئی ٹرسٹ کے تعاون سے اسلام آباد ٹول پلازہ پر فری آئی کیمپ کا انعقاد

Sep 11, 2018

اسلام آباد(خبر نگار)موٹر وے پولیس کا شفا آئی ٹرسٹ کے تعاون سے اسلام آباد ٹول پلازہ پر فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا اس دوران ڈاکٹرز نے موٹر وے پر سفرکرنے والے پبلک اور پرائیویٹ ٹرک ڈرائیورز کی آنکھوں کا معائنہ کیا ۔کیمپ کے دوران ڈرائیورز کو فری عینک اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر ویز اشفاق احمدنے کہا کہ بینائی اور ڈرائیونگ کا گہرا تعلق ہے۔کیمپ کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کی آنکھوں کا معائنہ کرنا تھا۔کرنل ر طارق عثمان نے کہا کہ موٹر وے پر کیمپ کا انعقاد موٹر وے پولیس کا احسن اقدام ہے۔کیمپ سے پبلک ڈرائیورز کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔مستقبل میں بھی موٹر وے پولیس کے ساتھ مل کر ایسے کیمپس کا انعقاد کریں گے۔ڈی آئی جی موٹر ویز نے شفاآئی اسپتال عملے کا شکریہ اس موقع پر ڈاکٹرز کو گفٹس اور شیلڈز دی گئیں۔

مزیدخبریں