تجاوزات میں ملوث سرکاری افسران پر بھی ہاتھ ڈالا جائے‘مرادغوری

Sep 11, 2018

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنماء مراد غوری نے وفاقی دار الحکومت میں سی ڈی اے کی جانب سے اپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپریشن سے قبل تجاوزات کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے کمیٹی بنائے جو اسکی مکمل چھان بین کرے اور اس میں ملوث سرکاری افسران پر بھی ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تجاوزات کے نام پر جگہ جگہ اپریشن کرکے غریب عوام کو بیروز گارکر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سیکٹر G-13 ‘ G-12 اورکشمیر ہائی وے پر جتنی بھی تجاوزات قائم کی گئی ہیں سب سابق حکومتوں کے دور میں سرکاری افسران کی پشت پناہی سے قائم ہوئی ہیں آج اگر انکو مسمار کیا جارہا ہے تو اس سے یہاں ہوٹلوں اور پٹرول پمپس میں کام کرنیوالے ایک طرف غریب لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں دوسری طرف عالمی سطح پر اسکا اچھا تاثر نہیں جا رہا ہے اور سرمایہ کاری کے خواہشمند لوگ اپنے ملک پاکستان میں سرمایہ کاری سے گھبرا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تجاوزات کے خاتمے کیلئے باقاعدہ کمیٹی بنائے جو اصل محرکات معلوم کرکے اسکا متبادل حل نکالے۔

مزیدخبریں