خود کشی سے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا

Sep 11, 2018

اسلام آباد (اے پی پی،جنرل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میںخود کشی سے تحفظ کا عالمی دن پیر کو منایا گیا۔ اس سلسلہ میں خصوصی تقریبات ، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا گیا ۔جس سے مختلف سیاسی ، دینی ، مذہبی ، عوامی ، سماجی تنظیموں کے اہم رہنما و دانشور اور علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر عوام کو خود کشی کے خلاف شعور فراہم کیا گیا تاکہ معاشرے میں خود کشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو ختم کرنے میں مدد مل سکے ۔

مزیدخبریں