اتحاد امت کانفرنس آج ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف علماء مشائخ ونگ اسلام آباد ریجن کے تحت ’’اتحاد امت کانفرنس‘‘ (آج) منگل کو اسلام آباد میں ہوگی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ہوں گے۔ انصاف علمائمشائخ ونگ اسلام آباد ریجن کا اجلاس ریجنل صدر مولانا محمد قاسم قاسمی کی زیر صدارت اسلام آباد سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل مفتی راشد مبین، این اے 53 کے صدر حافظ محبت خان، این اے 54 کے سیکرٹری جنرل مفتی کفایت اﷲ، ریجنل سیکرٹری اطلاعات حافظ عمار علوی، سینئر نائب صدر مولانا حارث کلیم، کونسلر حافظ ارشد رحیم، حافظ فضل ربی، حافظ ثناء اﷲ،نائب صدر آغا امیر شاہ، مولانا عبداﷲ، مولانا احسان اﷲ، مولانا شفیق الرحمان، مولانا عبید اﷲ، مولانا عبدالجلیل جلالی، مولانا عدنان، مولانا انعام الحق ضیائی اور مولانا حسین علوی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے اور بین المسالک ہم آہنگی کوفروغ دینے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔