قائد اور اقبال کے نظریے کو نئی نسل کا ہتھیار بنا کر پاکستان کو اقوام عالم میں کامیاب بنانا ہوگا، افضل بابر

Sep 11, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)قائد اور اقبال کے نظریے کو نئی نسل کا ہتھیار بنا کر پاکستان کو اقوام عالم میں کامیاب بنانا ہوگا ۔ اکیسویں صدی میں بھی پاکستان کے کروڑوں بچوں کا تعلیمی اداروں سے باہر ہونا دستورِ پاکستان کے ساتھ مذاق سے کم نہیں ۔پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن 1986سے لیکر آج تک اپنے ہزاروں ممبر اساتذہ کی مدد سے طلبہ کی صلاحیتوں کو اختراحی طریقوں سے پالش کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے مرکزی صدر اور پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن اسلام آباد راولپنڈی کے کنوئنیر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے دوسرے سالانہ مقابلہ پینٹنگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں