اسلامی ترقیاتی بنک کے اعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ملاقات

Sep 11, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اسلامی ترقیاتی بنک کے اعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ملاقات کی۔پولیو کے خاتمے میں جاری تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسلامی ترقیاتی بنک کے اعلی سطحی مشن جس کی قیادت ڈاکٹر البشیرسلام کر رہے تھے نے پیر کے روز وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ملاقات کی۔ وفد نے پولیو کے خاتمے میں جاری تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرصحت نے اسلامی ترقیاتی بنک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بنک پولیو کے خاتمے، ماں بچے کی صحت اور موبائل ہیلتھ کلینکس کے حوالے سے مدد فراہم کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے بالخصوص پولیو پروگرام کے حوالے بنک کی طرف سے 327 ملین ڈالر کی پہلے دو مرحلوں میں اور 100 ملین ڈالر کی تیسرے مرحلے میں مالیاتی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور کہا اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں