بغیر لائسنس، جعلی ادویات رکھنے پر ملزم کو 3سال قید

Sep 11, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی محمد یار گوندل نے پنڈ دادنخان کے رہائشی شمشیر خان کو بلا لائسنس، بغیر وارنٹی اور نان رجسٹرڈ ڈرگز رکھنے پر 3سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کیا۔ ملزم کیخلاف ڈرگ انسپکٹر پنڈ دادنخان نے چالان داخل کیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

مزیدخبریں