98 سالہ روایت بدل گئی، سیاہ فام لڑکی امریکہ کی حسین تر ین دوشیزہ منتخب

Sep 11, 2018

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں 25 سالہ سیاہ فام لڑکی نیا ایمانی فرینکلن نے دیگر ریاستوں کی 49 امیدواروں کو شکست دے کر ’مس امریکہ’ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ نیا ایمانی فرینکلن اب مس یونیورس مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔ نیا ایمانی فرینکن پہلی خاتون ہیں جنہوں نے بکنی پہنچے بغیر اس مقابلے کو جیتا ہے۔ مس امریکہ کا مقابلہ نیوجرسی میں منعقد کیا گیا تھا، جہاں تمام ریاستوں کی حسینائیں میدان میں اتریں۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس’ (اے پی) نے بتایا کہ نیا ایمانی فرینکلن کی جیت سے ’مس امریکا’ کی 98 سالہ روایت بھی بدل گئی۔

مزیدخبریں