حکومت کسی کو بھی بے روزگار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی‘ طارق بشیر چیمہ

Sep 11, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس چودھری طارق بشیر چیمہ نے سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب کے ہمراہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن وقاص علی محمود نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے مکمل کردہ موجودہ اور مستقبل کے رہائشی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستل کرنے کے معاملہ کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کو بے روزگار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ انہوں نے فاؤنڈیشن میں پودا بھی لگایا۔

مزیدخبریں